مسلح افواج میں ہم آہنگی اور مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے:جنرل ساحر شمشاد مرزا

0
366

اسلام آباد: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ دنیا ناقابل تصور رفتار سے بدل رہی ہے، جس کے پیش نظر مسلح افواج میں ہم آہنگی اور مشترکہ حکمت عملی ضروری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل شمشاد مرزا نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز میں الوداعی خطاب میں کہا کہ یہ تبدیلیاں اندرونی اور بیرونی چیلنجز پر گہرے اثرات ڈال رہی ہیں، جو ہائبرڈ محاذ آرائی سے لے کر جنگ تک محیط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کو زیادہ ہم آہنگی، مشترکہ تعاون اور یکسو مقصد کے ساتھ تیار رہنا ہوگا۔ جنرل شمشاد مرزا نے اس بات پر زور دیا کہ افواج کے درمیان ہم آہنگی اور مشترکہ حکمت عملی ایک خواہش نہیں بلکہ مستقبل کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کہا کہ ایک مکمل بااختیار اور صلاحیتوں سے لیس مسلح افواج نظام کے لیے عملی ضرورت ہیں اور افواج کو مربوط حکمت عملی کے تحت مستقبل کی جنگوں کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

انہوں نے تینوں افواج، بالخصوص جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز کے لیے اپنی نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ڈھانچہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو ایمانداری اور عزم کے ساتھ پورا کرے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا