ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کا پہلا ردعمل:جلد سوشل میڈیا پر واپس آئیں گے

0
436

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی رہائی کے بعد ان کی اہلیہ عروب جتوئی نے اپنا پہلا بیان جاری کیا ہے۔

عروب جتوئی نے انسٹاگرام اسٹوری پر بتایا کہ سعد (ڈکی بھائی) اس وقت سوشل میڈیا سے وقفہ لے رہے ہیں، اور رہائی کے بعد نہ انہوں نے کوئی نیا کونٹینٹ بنایا ہے اور نہ ہی کسی کے ساتھ تصویر بنوائی ہے۔

انہوں نے مداحوں اور عوام سے درخواست کی کہ افواہوں یا جھوٹی معلومات پر یقین نہ کریں تاکہ کسی قسم کی غلط فہمی پیدا نہ ہو۔

عروب جتوئی نے مزید کہا کہ ڈکی بھائی جلد سوشل میڈیا پر واپس آئیں گے اور پہلے سے زیادہ مضبوط انداز میں اپنا سفر دوبارہ شروع کریں گے۔

واضح رہے کہ ڈکی بھائی جوئے کی ایپس کی تشہیر کے الزام میں مقدمات کا سامنا کر رہے تھے اور دو روز قبل تین ماہ بعد جیل سے رہا ہوئے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا