پاک فوج پاکستان میں باکسنگ کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے:عامر خان

0
370

لاہور: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ پاک فوج پورے ملک میں باکسنگ کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے بتایا کہ ان کا خواب تھا کہ پاکستان میں ایک بڑا باکسنگ ایونٹ کروایا جائے، اور آج یہ خواب حقیقت بن گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے اس میگا ایونٹ کو کامیاب بنانے میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے اور وہ ان کے شکر گزار ہیں۔

عامر خان نے مزید کہا کہ اگر نوجوان ٹیلنٹ کو صحیح طریقے سے پروموٹ کیا جائے تو پاکستانی باکسرز دنیا میں نام کما سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اسے پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔

باکسر عامر خان نے کہا کہ وہ پاکستانی باکسنگ ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر سامنے لانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور نوجوان باکسرز ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس شاندار کھیلوں کے ایونٹ کے انعقاد پر فخر ہونا چاہیے اور وہ یہاں آ کر بہت خوش ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا