پی ٹی آئی کا اگلے ہفتے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا اعلان

0
510

پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے اعلان کیا ہے کہ اگلے ہفتے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کیا جائے گا، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت پارٹی ورکرز کا اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں منگل کے روز اڈیالہ جیل کے باہر بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ اگر منگل کے روز بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ دی گئی تو وہ موقع پر ہی آگے کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ منگل کے روز ہر ضلع، یونین کونسل اور گاؤں سے کارکنان اڈیالہ جیل پہنچیں، جبکہ ہر پارلیمنٹیرین کی حاضری بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر حاضر رہنے والوں کی ذمہ داری اُن پر خود عائد ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا