لاہور میں انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے آخری روز پاکستان کے اسٹار باکسر محمد وسیم نے تھائی لینڈ کے جکراوت کو شکست دے کر ورلڈ گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے محمد وسیم کو ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ انہوں نے ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ ایونٹ میں برطانوی اور میکسیکو کے باکسرز نے بھی مختلف کیٹیگریز میں ٹائٹل جیتے۔






