لبنان کے صدر جوزف عون اور ان کی اہلیہ نے پوپ لیو کا بیروت میں استقبال کیا۔ اس موقع پر عوام نے لبنان اور ویٹی کن کے جھنڈے اٹھا کر ان کا خیرمقدم کیا۔ دورانِ دورہ پوپ لیو لبنانی حکومت، سول سوسائٹی اور مذہبی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ یہ ان کا ترکیہ کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔






