اے این پی کو گورنر راج سے باہر رکھا جائے، ایمل ولی

0
430

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ گورنر راج کے معاملے سے اے این پی کو خارج رکھا جائے۔ انہوں نے موقف اپنایا کہ اے این پی کا نظریہ امن، برداشت اور بین المذاہب ہم آہنگی پر مبنی ہے اور پشتون قوم پرستی کو ترقی، انصاف اور امن کے ساتھ جوڑتی ہے۔ ایمل ولی خان نے مزید کہا کہ اے این پی آج بھی پاکستان میں جمہوریت، برداشت اور ترقی کی علامت ہے۔ وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور سرحد کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے گورنر راج لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے گورنر خیبرپختونخوا کے لیے پانچ نام زیر غور ہیں جن میں تین سیاسی شخصیات امیر حیدر خان ہوتی، آفتاب شیر پاؤ اور پرویز خٹک، اور دو سابق فوجی افسران لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد ربانی اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) غیور محمود شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا