پنجاب اور بلوچستان میں موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری

0
368

لاہور: پنجاب اور بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

پنجاب میں تعطیلات 23 دسمبر 2025 سے شروع ہوں گی اور 11 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی۔ سرکاری و نجی سکول 12 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے اور نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ہو گا۔

بلوچستان میں سرد علاقوں کے سکول 16 دسمبر سے اڑھائی ماہ کے لیے بند رہیں گے۔ یہ شیڈول صوبے کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں پر یکساں طور پر لاگو ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا