لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 5 زخمی

0
384

لکی مروت: ضلع لکی مروت میں پولیس کی گاڑی پر خودکش حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حملے میں ایک خودکش حملہ آور ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔ عوام اور پولیس نے فوری سرچ آپریشن شروع کر دیا اور بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ تھانہ تجوڑی کی حدود میں کٹو خیل اڈہ کے قریب پیش آیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکار کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔ انہوں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے اور جلد صحت یابی کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا جائے گا اور حکومت معصوم شہریوں اور اہلکاروں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور صوبائی حکومت پولیس کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے بزدلانہ حملے حوصلے پست نہیں کر سکتے اور امن و امان قائم رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا