چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہوگا:وزیر قانون

0
505

اسلام آباد: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا اور اس معاملے میں عوام یا حکومتی اہلکاروں کے لیے کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سرکاری پراسس کا حصہ ہے اور وزیراعظم ملک میں نہیں ہیں، تاہم وزیراعظم کے واپس آنے کے بعد سب کچھ مکمل ہونا چاہیے۔ ممکن ہے کہ فائل ورک پہلے ہی مکمل ہو چکا ہو۔

وزیر قانون نے مزید بتایا کہ وزارت دفاع کو وزیراعظم ہاؤس سے کوآرڈی نیشن کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرنا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا