بنوں،گاڑی پر فائرنگ:اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی خان سمیت 2 اہلکار شہید

0
444

بنوں میں مسلح افراد کے حملے میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شاہ ولی خان سمیت چار افراد شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ میرانشاہ روڈ پر فلور ملز کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس گاڑی پر حملہ کیا۔ حملہ آور زخمی پولیس اہلکاروں سے اسلحہ بھی چھین کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے ابتدائی طور پر بتایا تھا کہ فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد جاں بحق اور دو اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

بعد ازاں ڈی آئی جی بنوں سجاد خان نے تصدیق کی کہ حملے میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شاہ ولی خان سمیت چار افراد شہید اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ شہید اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کا محاصرہ کر لیا گیا ہے۔

اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنر بنوں نے بتایا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس میں دو پولیس اہلکار اور ایک ڈرائیور زخمی ہوا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا