بھارت، راجستھان: فوجی مشق کے دوران بھارتی ریاست راجستھان میں ایک فوجی ٹینک نہر عبور کرنے کی مشق کے دوران ڈوب گیا۔
حادثے میں ٹینک میں موجود دو اہلکار اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو گئے، تاہم ایک ساتھی پھنس کر ہلاک ہو گیا۔ امدادی ٹیموں کی تاخیر کے باعث سپاہی کی لاش جائے حادثے سے کافی دور نکالی گئی۔
حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں اور سول ڈیفنس فورس نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد ہلاک ہونے والے اہلکار کی لاش بازیاب کی۔
یہ بھارت میں فوجی مشقوں کے دوران پیش آنے والا پہلا حادثہ نہیں ہے۔ جون 2024 میں لداخ میں دریا عبور کرنے کے دوران پانچ اہلکار ہلاک ہوئے تھے، جبکہ اکتوبر 2022 میں فائرنگ کی مشق کے دوران ایک ٹینک پھٹنے سے دو اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا تھا۔
ایسے واقعات بھارت میں فوجی مشقوں کے دوران حفاظتی اقدامات اور پیشہ ورانہ مہارت کی کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔






