حالات پیچیدہ ہو چکے، پی ٹی آئی سے مذاکرات کے امکانات نہیں: رانا ثناء اللہ

0
272

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے واضح کیا ہے کہ پی ٹی آئی سے اب مذاکرات کے امکانات دکھائی نہیں دیتے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حالیہ ٹوئٹ کے بعد صورتِ حال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے اور معاملات خرابی کی طرف بڑھتے دکھائی دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو ایوان میں مذاکرات کی پیش کش کی تھی، اور یہ پیش کش وہ نہ تو واپس لے سکتے ہیں اور نہ ہی انہوں نے واپس لی ہے۔

اس سے قبل اپنے ایک بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ جمہوریت ڈائیلاگ سے آگے بڑھتی ہے، ڈیڈلاک سے نہیں، اور وزیراعظم کی جانب سے PTI کو دی گئی مذاکرات کی پیش کش اب بھی برقرار ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بھی ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے بات چیت کا موقع ضائع کر دیا ہے، اب کسی انتشاری، دہشت گرد یا انتہاپسند سوچ رکھنے والے سے مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا