صدر آصف علی زرداری کی جانب سے فن لینڈ کے یومِ آزادی پر مبارکباد

0
596

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے فن لینڈ کے 108ویں یومِ آزادی پر مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے فن لینڈ کی حکومت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان، فن لینڈ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک جمہوری اقدار اور تکثیریت کے حوالے سے ہم خیال ہیں، جبکہ فن لینڈ تعلیم، جدت اور تحقیق میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فن لینڈ کا مسلسل آٹھ برس تک گلوبل ہیپی نیس انڈیکس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنا اس کے عوام کی تخلیقی صلاحیت، استقامت اور مضبوط سماجی ڈھانچے کی عکاسی کرتا ہے۔ پاکستان فن لینڈ کے ساتھ اشتراکِ عمل کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اور دونوں ممالک عالمی امور پر بھی قریبی ہم آہنگی رکھتے ہیں۔

صدر زرداری نے کہا کہ تجارت، تعلیم اور گرین ٹرانزیشن کے شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں، جبکہ ڈیجیٹلائزیشن، مائننگ اور ٹیلی کام کے شعبوں میں مشترکہ کام کی بڑی گنجائش ہے۔ پاکستان فن لینڈ کے ساتھ سیاسی اور تجارتی روابط کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا