امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان

0
330

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں انتخابات بلدیاتی قانون 2015 کے تحت کروائے جائیں گے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 فروری کو ہوں گے۔

شیڈول کے مطابق:کاغذاتِ نامزدگی 22 سے 27 دسمبر تک جمع کرائے جائیں گے۔

کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 دسمبر سے 3 جنوری تک ہوگی۔

امیدواروں کو انتخابی نشانات 16 جنوری کو الاٹ کیے جائیں گے۔

مزید بتایا گیا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن ان انتخابات میں ڈی آر او ہوں گے، جبکہ اسلام آباد کی 125 یونین کونسلز میں بلدیاتی انتخابات منعقد ہوں گے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا