پاکستانی طلبہ کیلئے انڈونیشین اسکالرشپ

0
408

اسلام آباد:پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے 7 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دیئے گئے۔

وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف اور انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو کی موجودگی میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون سے متعلق معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب منعقد ہوئی۔

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ بھی طے پا گیا، جبکہ پاکستانی طلبہ کی انڈونیشیا میں اعلیٰ تعلیم کے لیے انڈونیشین ایڈ اسکالر شپ پروگرام پر دستخط کیے گئے۔

چھوٹے اور درمیانے کاروبار کی ترقی کے لیے تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا، جبکہ دونوں ملکوں نے تاریخی دستاویزات اور ریکارڈ محفوظ بنانے کے لیے بھی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

اس موقع پر پاکستان اور انڈونیشیا نے منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مفاہمتی یادداشت، حلال تجارت اور سرٹیفکیشن سے متعلق مفاہمتی یادداشت، اور صحت کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا بھی تبادلہ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا