اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

0
363

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 فروری کو ہوں گے، جبکہ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ آفیسرز 19 دسمبر کو کاغذاتِ نامزدگی کے لیے پبلک نوٹس جاری کریں گے۔ کاغذاتِ نامزدگی 22 سے 27 دسمبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔

شیڈول کے تحت کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 دسمبر سے 3 جنوری 2026 تک کی جائے گی۔ اپیلیں 5 سے 8 جنوری تک دائر ہوں گی، جنہیں ٹربیونلز 9 سے 13 جنوری تک نمٹائیں گے۔

کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 15 جنوری مقرر کی گئی ہے، جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست اور انتخابی نشانات 16 جنوری کو جاری کیے جائیں گے۔

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 15 فروری کو ہو گی جبکہ نتائج کی تکمیل 16 سے 19 فروری تک متوقع ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا