حکومت سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی،وزیر اعظم

0
213

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی قسم کے سیاسی انتقام یا کارروائی پر یقین نہیں رکھتی۔ عالمی انسدادِ بدعنوانی دن کے موقع پر وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نیب کی کارکردگی کو سراہا اور ادارے کے افسران کی محنت کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ مالی، انتظامی اور ادارہ جاتی شفافیت حکومت کی اہم ترین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے اس دن کو بدعنوانی کے منفی اثرات کے خلاف عالمی عزم کی تجدید قرار دیا اور کہا کہ بدعنوانی سے پاک معاشرہ تشکیل دینا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مالی بدعنوانی کے خاتمے کے لیے حکومت ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، جبکہ نیب سمیت تمام متعلقہ ادارے ہر سطح پر جوابدہی یقینی بنانے کے لیے سرگرم ہیں۔ وزیراعظم نے منظم مالی جرائم کے متاثرین کو بروقت انصاف کی فراہمی پر نیب کی کوششوں کو بھی سراہا اور کہا کہ اس سے عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے۔

تقریب میں چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی اداروں کے باہمی تعاون سے نیب نے 2025 میں 5.1 ٹریلین روپے سے زائد مالیت کی ریکوریاں ممکن بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 2022 کے بعد ادارے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی گئیں جن سے کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ عالمی انسدادِ بدعنوانی دن کا وزیراعظم ہاؤس میں انعقاد اس بات کی علامت ہے کہ حکومت کے لیے احتساب اور جوابدہی انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا