قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کا عمران خان کی تصاویر اٹھا کر احتجاج

0
451

قومی اسمبلی کا اجلاس پینل آف دی چیئر علی زاہد کی صدارت میں ہوا، جس میں پیپلزپارٹی کے اراکین نے شور مچایا جبکہ پی ٹی آئی کے اراکین نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصاویر اٹھا کر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔

وقفہ سوالات کے دوران آغا رفیع اللہ نے کہا کہ اراکین محنت کر کے سوالات لاتے ہیں لیکن جوابات گول مول دیے جاتے ہیں۔ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ جوابات تفصیلی دیے گئے ہیں اور یہ سب سیاسی ہے۔ پینل آف دی چیئر نے دونوں کو لابی میں بیٹھ کر معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی۔

اس دوران پی ٹی آئی اراکین ایوان میں پہنچے اور احتجاج جاری رکھا۔ اپوزیشن نے نقطہ اعتراض مانگا، مگر پینل آف دی چیئر نے وقفہ سوالات کے دوران اعتراض کی اجازت نہیں دی۔ کورم کی نشاندہی پر ایوان میں اراکین کی گنتی کی گئی جس میں کورم پورا نکلا، تاہم حکومت کورم برقرار رکھنے میں ناکام رہی۔

اجلاس کے دوران نبیل گبول نے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مسائل اٹھائے، جس پر وفاقی وزیر پیر عمران شاہ نے کہا کہ سارا نظام شفاف اور ڈیجیٹل بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ آغا رفیع اللہ نے کہا کہ اپوزیشن اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔

قائم مقام اسپیکر کے رویّے پر پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ اجلاس کو کورم موجود ہونے کے باوجود معطل کرنا پارلیمانی نظام کا مذاق ہے۔ اجلاس کے بعد پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل اور شازیہ مری نے بھی حکومت کی کارروائیوں پر تنقید کی اور کہا کہ پارٹی آگے کے لائحہ عمل پر فیصلہ کرے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا