محسن نقوی اور عراقی وزیر داخلہ کی برسلز میں اہم ملاقات

0
549

برسلز: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور عراقی وزیر داخلہ جنرل عبدالامیر الشمری کے درمیان برسلز میں ملاقات ہوئی، جس میں پاک-عراق دوطرفہ تعلقات، سیکیورٹی تعاون اور زائرین کی سہولت کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں وزرائے داخلہ نے وزراتِ داخلہ کے درمیان تعاون کو پائیدار اور مؤثر بنیادوں پر مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ عراقی وزیر داخلہ نے پاکستان کی جانب سے زائرین گروپس کو منظم کرنے کے حالیہ اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پہلی بار مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں۔

عراقی وزیر داخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستانی وزارتِ داخلہ کی فراہم کردہ فہرست میں شامل تمام زائرین کو عراق میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی، جبکہ مقررہ مدت سے زائد قیام کی اجازت نہیں ہوگی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ متعلقہ ادارے قریبی رابطے میں رہیں گے تاکہ زائرین کی فیسیلیٹیشن اور نگرانی مؤثر بنائی جا سکے۔ دونوں وزرائے داخلہ نے سیکیورٹی تعاون، انسدادِ دہشت گردی، انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اور معلومات کے تبادلے کے لیے مشترکہ میکنزم کو مضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

اس موقع پر عراقی وزیر داخلہ نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ آئندہ ملاقات میں زائرین کی سہولت، سیکیورٹی تعاون اور دوطرفہ روابط کو مزید مضبوط بنانے کا مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا