پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان 257 ملین ڈالر کے ترقیاتی معاہدے طے پا گئے

0
203

اسلام آباد: پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 257 ملین ڈالر کے ترقیاتی معاہدے طے پا گئے ہیں، جن پر دستخط بھی ہو چکے ہیں۔ معاہدوں پر سیکرٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم اور اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے دستخط کیے، جبکہ حکومت پنجاب کی جانب سے سیکرٹری اسکول ایجوکیشن اور سیکرٹری اسپیشلائز ہیلتھ کیئر نے دستخط کیے۔

ترجمان وزارت اقتصادی امور کے مطابق پنجاب میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری کے لیے دو اہم پروگرام شروع کیے جائیں گے۔ اے ڈی بی نے پنجاب کے لیے 107 ملین ڈالر کا ایس ٹی ای ایم ایجوکیشن پروگرام منظور کیا ہے، جس کے تحت جدید ایس ٹی ای ایم لیبز قائم کی جائیں گی اور اساتذہ کی تربیت دی جائے گی تاکہ سیکنڈری تعلیم میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا سکیں۔

مزید برآں، پنجاب نرسنگ و ہیلتھ ورکس فورس ریفارم پروگرام کے لیے 150 ملین ڈالر کی معاونت فراہم کی جائے گی، جس کے تحت لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں نرسنگ کے تین سینٹرز آف ایکسی لینس قائم کیے جائیں گے۔

ترجمان اقتصادی امور نے کہا کہ اے ڈی بی کی معاونت پائیدار سماجی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگی۔ اے ڈی بی کنٹری ڈائریکٹر نے بھی کہا کہ دونوں پروگرام نتائج پر مبنی اور نظامی اصلاحات کا حصہ ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا