پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی امکان

0
501

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ 16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک بڑی کمی متوقع ہے۔ ابتدائی ورکنگ کے مطابق پٹرول 36 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 11 روپے 85 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے، جبکہ مٹی کا تیل 11 روپے 70 پیسے اور لائٹ ڈیزل 10 روپے 1 پیسہ فی لیٹر کم ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ محکمے نے قیمتوں میں مجوزہ کمی سے متعلق ورکنگ تیار کرلی ہے اور اوگرا 15 دسمبر کو نئی قیمتوں کی سمری ارسال کرے گا۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

اگر مجوزہ کمی منظور ہوئی تو پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 09 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 267 روپے 80 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 181 روپے 16 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل 153 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا