ڈکی بھائی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور اے ٹی ایم کارڈز کی سپرداری کی درخواست پر اہم پیشرفت

0
518

لاہور: معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور اے ٹی ایم کارڈز کی سپرداری کی درخواست پر سماعت کے دوران پیشرفت سامنے آئی۔

ضلعی کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے سماعت کی، جس میں این سی سی آئی اے کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تفتیشی افسر اسلام آباد میں موجود ہیں اور شعیب ریاض نے کیس کی فائل ابھی تک واپس نہیں کی۔

ڈکی بھائی کے وکیل نے بتایا کہ یوٹیوب اکاؤنٹ این سی سی کے پاس ہے اور یہ ایڈیٹر اکاؤنٹ تھا، نیز سپرداری کی درخواست کے تحت الیکٹرانک ڈیوائسز اور موبائل این سی سی آئی اے کے پاس ہیں۔ انہوں نے چار کریڈٹ کارڈز اور متعلقہ رقم اپنے موکل کے حوالے کرنے کی استدعا بھی کی۔

این سی سی آئی اے نے رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت طلب کی، جس پر عدالت نے 15 دسمبر تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا