گنڈا پور پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی سے آؤٹ

0
582

پاکستان تحریک انصاف نے سیاسی کمیٹی کی ازسرنو تشکیل دے دی ہے اور اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا نام شامل نہیں ہے۔ نئی کمیٹی عمران خان کی ہدایت پر تیار کی گئی، جس کے لیے سلمان اکرم راجا اور فردوس شمیم نقوی نے نوٹیفکیشن پر دستخط کیے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 23 رہنماؤں کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ چیئرمین گوہر علی خان، سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا، فردوس شمیم نقوی، شیخ وقاص اکرم، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجا ناصر عباس اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ سابق رہنما شبلی فراز، معین قریشی، ملک احمد خان بھچر، سجاد برکی، عالیہ حمزہ، جنید اکبر، حلیم عادل، داؤد کاکڑ، خالد خورشید، سردار قیوم نیازی، اسد قیصر، عامر ڈوگر، فوزیہ ارشد، کنول شوزب اور لال چند ملہی بھی شامل کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیاسی کمیٹی پارٹی کا اعلیٰ ترین فیصلہ ساز فورم ہوگی، جو اہم پالیسی سازی اور پارلیمانی حکمت عملی کی تشکیل کی ذمہ دار ہوگی۔ مزید رہنماؤں کی شمولیت یا اخراج ضرورت کے مطابق کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا