محفوظ پنجاب، باوقار خواتین ہمارا وژن ہے، حنا پرویز بٹ

0
380

لاہور: پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی اور پیس اینڈ جسٹس نیٹ ورک کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے، جس کے تحت خواتین کے خلاف صنفی تشدد کے خاتمے کے لیے ادارہ جاتی اشتراک کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

مفاہمتی یادداشت پر دستخط چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ اور سی ای او پیس اینڈ جسٹس نیٹ ورک سید رضا علی نے کیے۔

اس موقع پر ڈی جی پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کلثوم ثاقب اور پیس اینڈ جسٹس نیٹ ورک کی پنجاب صوبائی لیڈ سمیعہ یوسف بھی تقریب میں موجود تھیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حنا پرویز بٹ نے کہا کہ ڈیجیٹل اور صنفی تشدد کے خلاف مشترکہ اقدامات کو عملی شکل دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق خواتین کے لیے محفوظ پنجاب کی تشکیل ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صنفی تشدد کے خلاف صوبائی سطح پر مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کیا جائے گا، نوجوانوں اور سول سوسائٹی کے لیے صنفی انصاف اور تحفظ سے متعلق ڈیجیٹل فیلوشپ کا آغاز کیا جائے گا، جبکہ ٹیکنالوجی کے ذریعے آگاہی مہمات کو مزید وسعت دی جائے گی۔

حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ خواتین کے تحفظ کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو ایک مربوط نظام کے تحت یکجا کیا جائے گا، متاثرہ خواتین کے لیے ریفرل سسٹم اور ڈائریکٹری کو مؤثر بنایا جائے گا، جبکہ خواتین کے تحفظ کے لیے ادارہ جاتی ردِعمل کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا