اسلام آباد: ڈگری تنازع کیس میں جسٹس طارق جہانگیری کے خود اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری سے تین دن کے اندر جواب طلب کر رکھا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس کی سماعت 15 دسمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی، جس کی سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل بینچ کرے گا۔






