صرف فیض حمید کو سزا دینا کافی نہیں، پاکستان کی بربادی میں ایک پورا گروہ شامل تھا، میاں جاوید لطیف

0
517

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ صرف سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو گرفتار کرنے اور سزا دینے سے انصاف نہیں ہو سکتا، پاکستان کی بربادی میں ایک بڑا گروہ شامل تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ویڈیو بیان میں میاں جاوید لطیف نے کہا کہ وہ طویل عرصے سے یہ مؤقف اختیار کرتے آ رہے ہیں کہ فیض حمید کو سزا دینا کافی نہیں۔ ان کے بقول، ملک کو تباہی کی طرف دھکیلنے والے کئی کردار تھے جن کے نام وہ مسلسل لیتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ میں جب نواز شریف نے ان عناصر کے نام لیے تو پارٹی کے اپنے ہی کمزور دل لوگ اسٹیج سے چھلانگیں مار کر بھاگ گئے تھے۔

میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ فیض حمید کے ساتھ مل کر اداروں میں مداخلت کی گئی، بغاوت پر اکسانے کے فیصلے کیے گئے، کسی کو صادق و امین کا سرٹیفکیٹ دلایا گیا اور کسی کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کے بہانے دو تہائی اکثریت والی حکومت ختم کر کے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی انتقام کی بات نہیں کر رہے۔ ان کے مطابق جنرل باجوہ اور فیض حمید کے دور میں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ جو سلوک ہوا اور جو تشدد کروایا گیا، وہ اسے ذاتی طور پر معاف کر سکتے ہیں، مگر قوم اور ریاست کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا۔

میاں جاوید لطیف نے مزید کہا کہ نواز شریف نے گوجرانوالہ میں کہا تھا کہ پانچ لوگ ہیں جنہوں نے پاکستان کو برباد کیا۔ نواز شریف نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اپنی ذات کے لیے کچھ نہیں مانگیں گے بلکہ پاکستانی قوم کو آزادی دلوا کر جائیں گے۔ ان کے بقول، نواز شریف نے کوئی توپ یا ٹینک نہیں اٹھایا، صرف سچ کہا اور آج اللہ تعالیٰ نے وہ سب چہرے انجام تک پہنچا دیے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا