پاکستان بار کونسل انتخابات، احسن بھون گروپ کامیاب

0
357

لاہور: پاکستان بار کونسل کے انتخابات میں احسن بھون گروپ نے حامد خان گروپ کو شکست دے دی۔ احسن بھون گروپ نے پنجاب کی 11 نشستوں میں سے 8 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی، جبکہ حامد خان گروپ صرف 2 نشستیں حاصل کر سکا۔

پاکستان بار کونسل کی پنجاب کی گیارہویں نشست پر تاحال فیصلہ نہیں ہو سکا، جس کا حتمی نتیجہ 22 دسمبر کو جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

انتخابات میں پنجاب کی 11 نشستوں کے لیے 25 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا، جبکہ پنجاب بار کونسل کے 75 ممبران نے ووٹ کاسٹ کیے۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق احسن بھون گروپ آٹھ نشستیں لے کر کامیاب رہا۔

احسن بھون گروپ سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، احسن بھون، طاہر نصر اللہ وڑائچ، عامر سعید راں، پیر مسعود چشتی، ثاقب اکرم گوندل، حفیظ الرحمان چوہدری اور سید قلب حسن پاکستان بار کونسل کے ممبر منتخب ہو گئے۔

انڈیپینڈنٹ گروپ کی فتح پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور احسن بھون نے وکلا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی آئین، قانون کی بالادستی اور جمہوریت کی فتح ہے۔

دوسری جانب حامد خان گروپ سے سلمان اکرم راجہ اور شفقت محمود چوہان پاکستان بار کونسل کے ممبر منتخب ہوئے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ وہ عدلیہ کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

پاکستان بار کونسل کی پنجاب کی ایک نشست کا حتمی فیصلہ 22 دسمبر کو متوقع ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا