گڈز ٹرانسپورٹرز اور حکومت کے مذاکرات کامیاب، 10 روزہ ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

0
726

گڈز ٹرانسپورٹرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں، جس کے بعد 10 روز سے جاری ہڑتال فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق حکومت نے ٹرانسپورٹرز کے بیشتر مطالبات تسلیم کر لیے ہیں، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ رات ہی سے مال بردار گاڑیاں سڑکوں پر آنا شروع ہو جائیں گی۔

ترجمان نے بتایا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز نے حکومت سے ٹرانسپورٹ ایکٹ میں ترمیم، ڈرائیورز اور مالکان کے خلاف درج ایف آئی آرز اور جرمانے واپس لینے، بندرگاہوں پر ایک ہزار کنٹینرز کے لیے جگہ فراہم کرنے اور پاک افغان سرحد پر پھنسی گاڑیاں نکالنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس کے علاوہ ایسوسی ایشن کی جانب سے ایل ٹی وی اور ایچ ٹی وی ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لیے ہائی ویز اور موٹرویز پر موبائل یونٹس قائم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق مذاکرات کے بعد ان مطالبات پر پیش رفت ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا