شدید دھند کے باعث مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات، 8 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

0
923

صادق آباد، حیدر آباد، جھنگ: شدید دھند کے باعث مختلف شہروں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

جھنگ میں کوئٹہ جانے والی مسافر بس ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق اور چار افراد زخمی ہو گئے۔

اوچ شریف میں بس اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے باعث ایک خاتون اور ایک بچہ جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ لیاقت پور میں دھند کے باعث ایک کار کھالے میں جا گری، جس سے دو سالہ بچے سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔

صادق آباد میں شدید دھند کے باعث شوگر ملز کی بس الٹ گئی، حادثے میں تین افراد جاں بحق جبکہ 15 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

جامشورو میں انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور سوزوکی پک اپ کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثات تیز رفتاری اور دھند کے باعث پیش آئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا