لانڈھی پولیس نے دو روز قبل گھر میں گھس کر ڈکیتی کی واردات کرنے والے دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او لانڈھی قاضی صلاح الدین کے مطابق ڈاکوؤں نے 16 دسمبر کو لانڈھی 6 نمبر میں ایک گھر میں گھس کر اسلحے کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنایا اور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور موبائل فونز لوٹے تھے۔
گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔





