توشہ خانہ ٹو کا فیصلہ پی ٹی آئی دور کی کرپشن کا واضح ثبوت ہے، رانا ثنا اللہ

0
388

وزیرِاعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ پاکستان تحریکِ انصاف کے دورِ حکومت میں ہونے والی کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اپنے بیان میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی ٹیم نے اپنے دورِ اقتدار میں ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزا آئین اور قانون کے مطابق سنائی گئی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی دور میں سیاسی مخالفین کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا اور ان کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے۔

دوسری جانب وفاقی وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو ایک واضح کیس تھا، جس میں سزا ہونا ناگزیر تھی کیونکہ ملزمان کے پاس کوئی مؤثر صفائی موجود نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ون میں بھی کوئی تحفہ نہیں چھوڑا۔ ان کے مطابق زیرِ بحث ہار دنیا بھر میں نایاب اور اربوں روپے مالیت کا تھا، جس کی جان بوجھ کر غلط قیمت لگوائی گئی۔

سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ توشہ خانہ حکمران کے پاس امانت کے طور پر ہوتا ہے، مگر اس معاملے میں خیانت کی گئی اور چند روپے ادا کر کے اربوں روپے مالیت کا ہار ذاتی تحویل میں رکھا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا