توشہ خانہ ٹو کی سزا 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سزا مکمل ہونے کے بعد شروع ہوگی، عطاء تارڑ

0
369

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں سنائی گئی سزا 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سزا کی مدت مکمل ہونے کے بعد شروع ہوگی۔

اپنے بیان میں عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پہلے 14 سال کی سزا مکمل ہوگی، اس کے بعد 17 سال قید کی سزا کا آغاز ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں فراڈ کے ذریعے تحائف کی قیمت کم لگوائی گئی اور سرکار کو کم رقم ادا کی گئی، جبکہ فیصلہ مکمل طور پر انصاف پر مبنی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ریاست کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا کر قیمتی تحائف ذاتی استعمال میں رکھے گئے۔ ان کے مطابق بشریٰ بی بی نے تحائف روک کر مالی فائدہ حاصل کیا، جس سے ریاست کو 3 کروڑ اور 7 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ٹو کیس میں بالترتیب 10 سال اور 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا