بانی پی ٹی آئی سے متعلق فیصلہ انصاف کے منافی ہے،سہیل آفریدی

0
336

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف آنے والے عدالتی فیصلے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج ان کے لیڈر سے متعلق انصاف کے منافی فیصلہ سنایا گیا ہے۔

پشاور میں ایک قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ ۔26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کا بار بار ذکر کیا جاتا ہے، تاہم حقیقت یہ ہے کہ 26ویں ترمیم سے پہلے بھی ملک میں انصاف فراہم نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ترمیم سے قبل بھی ادارے اور جمہوری نظام مفلوج تھے، اسی لیے بانی پی ٹی آئی بائیومیٹرک نظام کے ذریعے شفاف انتخابات کے حامی رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے عدالتی نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری عدالتیں فیصلے تو کر رہی ہیں، مگر انصاف نہیں مل رہا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ آج ان کی حکومت ہے اور وہ کل بھی محفوظ رہیں گے، وہ غلط فہمی کا شکار ہیں۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بے گناہ ہیں اور ان کے خلاف بوگس مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ سیاسی جماعتوں کو سیاسی جماعت ہی رہنا چاہیے اور کسی کا آلہ کار نہیں بننا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی شخصیات کے خلاف غلط روایات قائم کی جا رہی ہیں جو جمہوریت کے لیے خطرناک ہیں۔ ان کے مطابق یہ جدوجہد جمہوریت کی مضبوطی کی جنگ ہے اور اس جنگ کو ہر صورت جیتنا ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا