سپریم کورٹ میں ڈیجیٹل مالیاتی نظام کے نفاذ کے لیے اہم پیش رفت

0
387

سپریم کورٹ میں ڈیجیٹل مالیاتی نظام کے نفاذ کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) کامران راشد نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو عدالتی نظام میں ڈیجیٹل مالیاتی اصلاحات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

جاری اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ کے لیے آن لائن بلنگ سلوشن کے نفاذ کا آغاز کر دیا گیا ہے اور یہ نظام جلد فعال ہو جائے گا۔ آن لائن بلنگ سسٹم کے تحت دستی بلوں اور چیکوں پر انحصار ختم ہو جائے گا۔ اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان نے اے جی پی آر کے اس اقدام کو سراہا۔

اے جی پی آر نے حکومت کی جانب سے ادائیگیوں کے نظام کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے کیے گئے دیگر اہم اقدامات سے بھی آگاہ کیا، جس پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے مکمل ادارہ جاتی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ میں مالیاتی نظام کی بہتری ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی چیف جسٹسز کی منظوری سے اس ڈیجیٹل نظام کو ہائی کورٹس تک بھی توسیع دی جائے گی، جبکہ ڈیجیٹل مالیاتی نظام کا نفاذ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا