آزادی یا شہادت، عمران خان کا پیغام

0
673

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ اپنے مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور عوام کی آزادی لے کر رہیں گے یا شہادت کے لیے تیار ہیں۔

خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی قیدِ تنہائی کا شکار ہیں، اوپن اور فئیر ٹرائل کے عدالتی احکامات کے باوجود فیملی اور وکلا کو عدالت تک رسائی نہیں دی جا رہی، جبکہ سماعت ویڈیو لنک پر کی جا رہی ہے۔

سلمان اکرم راجا کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ انصاف کے تمام دروازے بند ہو چکے ہیں اور عوام کے پاس احتجاج کے سوا کوئی آپشن نہیں، اس لیے عوام سڑکوں پر آ کر اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کریں۔ بانی پی ٹی آئی نے اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری شروع کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا