معروف اداکارہ ٹریفک حادثے میں زخمی

0
362

بھارت کی معروف رقاصہ و اداکارہ نورا فتحی امریکا میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نورا فتحی اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈی جے ڈیوڈ گوئٹا کے کنسرٹ میں شرکت کے لیے جا رہی تھیں کہ ایک تیز رفتار گاڑی نے ان کی کار کو ٹکر مار دی۔

حادثے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا جبکہ پچھلی نشست پر بیٹھی نورا فتحی کا سر اگلی سیٹ سے ٹکرانے کے باعث زخمی ہوگیا۔ انہیں خون میں لت پت حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سی ٹی اسکین کے بعد دماغ کو اندرونی جھٹکا لگنے کی تصدیق ہوئی اور مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا۔

تاہم نورا فتحی نے اسپتال سے ڈسچارج ہوکر اسی حالت میں سن برن فیسٹیول 2025 میں پرفارم کیا جس پر مداحوں نے ان کی جرات اور پیشہ ورانہ وابستگی کو سراہتے ہوئے انہیں ’’آئرن لیڈی‘‘ قرار دیا۔

حادثے میں تباہ ہونے والی گاڑی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا