مذاکرات کی بات کرنیوالے عمران خان کے ساتھی نہیں، علیمہ خان

0
367

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ مذاکرات کی بات کرنے والے افراد نہ ان کے ساتھ ہیں اور نہ ہی انہیں عمران خان کا قریبی ساتھی کہا جا سکتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 17، 17 سال قید کی سزا سنائی گئی، جبکہ مریم نواز کی جانب سے توشہ خانہ سے حاصل کی گئی گاڑی کے معاملے پر آج تک کوئی واضح جواب سامنے نہیں آیا، جو قانون کے ساتھ مذاق ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کی اکثریتی آبادی کی نمائندگی کرتے ہیں اور ان پر صرف پُرامن احتجاج کا پیغام عوام تک پہنچانے کا الزام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جھوٹی گواہیوں کے باوجود کسی کے خلاف کارروائی نہیں ہو رہی، جس سے انصاف کا نظام سوالیہ نشان بن چکا ہے۔

علیمہ خان نے توشہ خانہ کیس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ معمولی الزام پر سخت سزا دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے حالیہ پیغام میں کہا ہے کہ وہ قوم کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں اور انہوں نے کبھی ملک چھوڑنے کی پیشکش قبول نہیں کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے اسٹریٹ موومنٹ سے متعلق خیبرپختونخوا کی قیادت کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا