بریڈ فورڈ میں پی ٹی آئی کا احتجاج، پاکستان کے ڈیمارش پر برطانیہ نے شواہد مانگ لیے

0
489

بریڈ فورڈ میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران فیلڈ مارشل کو قتل کی دھمکیوں کے معاملے پر پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے ڈیمارش کے جواب میں برطانیہ نے شواہد مانگ لیے ہیں۔

برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں پولیس اور استغاثہ مکمل طور پر آزاد ہیں اور حکومت کسی بھی تفتیش میں مداخلت نہیں کرتی۔ اگر کسی غیر ملکی حکومت کو یقین ہو کہ برطانوی سرزمین پر کوئی جرم سرزد ہوا ہے تو وہ تمام متعلقہ شواہد پولیس رابطہ افسر کے ذریعے فراہم کرے۔

ترجمان برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق جو بھی مواد برطانوی قانون کی خلاف ورزی کرتا ہوا پایا گیا، اس کا پولیس جائزہ لے گی، اور شواہد کی بنیاد پر فوجداری تحقیقات کا آغاز بھی کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بریڈ فورڈ میں پاکستانی قونصلیٹ کے سامنے ہونے والے احتجاج کے دوران مظاہرین کی جانب سے چیف آف ڈیفنس فورسز کے خلاف اشتعال انگیز نعرے لگائے گئے اور مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں، جس پر حکومت پاکستان نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے برطانیہ سے باضابطہ احتجاج کیا تھا۔

پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ برطانوی حکومت اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف نفرت انگیز سرگرمیوں اور دھمکیوں کے لیے استعمال ہونے سے روکے اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا