لکی مروت آپریشن، انتہائی مطلوب کمانڈر نصرت اللہ عرف مولوی نصرت وزیر ہلاک

0
438

پشاور: لکی مروت میں سیکیورٹی آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر نصرت اللہ عرف مولوی نصرت وزیر ہلاک ہو گیا، جس کے سر کی قیمت حکومت کی جانب سے 25 لاکھ روپے مقرر تھی۔

لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے چھ سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا، جن میں ایک اہم اور خطرناک کمانڈر نصرت اللہ عرف مولوی نصرت بھی شامل تھا۔

ہلاک دہشت گرد کمانڈر نصرت اللہ خطے میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث انتہائی مطلوب افراد میں شامل تھا۔ ریکارڈ کے مطابق وہ سی ٹی ڈی بنوں ریجن کو 28 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا، جو اس کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کی شدت کا واضح ثبوت ہے۔

حکومت کی جانب سے اس خطرناک دہشت گرد کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔ اس کامیاب کارروائی کے بعد پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے مورال میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

علاقے میں دیگر ممکنہ شرپسند عناصر کے خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن بدستور جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا