مانسہرہ، جیپ کھائی میں جاگری، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

0
380

خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ مانسہرہ کے علاقے داتہ میں پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث ایک جیپ بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔

حادثے کے وقت جیپ میں ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے جو تعزیت سے فارغ ہو کر غازی کوٹ واپس جا رہے تھے۔ جیپ کے کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر شاہ عبداللہ تدریسی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کی ابتدائی وجہ تیز رفتاری اور ڈرائیور کا گاڑی پر قابو نہ رکھ پانا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
علاقے میں حادثے کے بعد سوگ کی فضا چھا گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا