صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے اسرائیلی فیصلے پر شدید ردعمل

0
363

مقدیشو: اسرائیل کی جانب سے صومالیہ سے علیحدگی اختیار کرنے والے خطے صومالی لینڈ کو آزاد ریاست تسلیم کرنے پر صومالیہ نے شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل فوری طور پر یہ فیصلہ واپس لے۔

صومالی وزیرِ خارجہ علی عمر نے کہا کہ صومالی لینڈ کو تسلیم کرنا صومالیہ کی خودمختاری کے خلاف اور ناقابلِ قبول اقدام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا یہ فیصلہ غزہ سے فلسطینیوں کی ممکنہ بے دخلی کے منصوبے سے بھی جڑا ہوا ہے۔

فلسطین کی وزارتِ خارجہ سمیت متعدد افریقی اور عرب ممالک نے بھی اسرائیلی اقدام کی مذمت کی ہے۔ صومالیہ نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے سفارتی ذرائع استعمال کرے گا۔

یہ ردِعمل اس وقت سامنے آیا جب اسرائیل دنیا کا پہلا ملک بنا جس نے صومالی لینڈ کو باضابطہ طور پر آزاد ریاست تسلیم کیا۔ دوسری جانب صومالی لینڈ کے دارالحکومت ہرگیسا میں اس فیصلے پر عوام نے جشن منایا، جبکہ امریکا نے واضح کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے اس فیصلے کی حمایت نہیں کرے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا