سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس کی زیرِ تعمیر یونیورسٹی کو نشانہ بنانے کی مبینہ دھمکی

0
660

اسلام آباد: سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس جعفری کی زیرِ تعمیر یونیورسٹی کو نشانہ بنانے کی مبینہ آن لائن دھمکی سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ دھمکی ایک افغان شہری کی جانب سے دی گئی ہے، جو مبینہ طور پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ضلع کرم میں سرگرم کاظم گروپ سے تعلق رکھتا ہے اور سوشل میڈیا پر “پڑوچکی” کے نام سے جانا جاتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص نے سترہ میل اسلام آباد کے علاقے سے لی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس کی زیرِ تعمیر یونیورسٹی کو ٹارگٹ کے نشان کے ساتھ دکھایا گیا۔

اطلاعات کے مطابق “پڑوچکی” اس سے قبل بھی اسی نوعیت کی دھمکیاں دے چکا ہے، جن کے بعد مبینہ طور پر ٹی ٹی پی کے کاظم گروپ کی جانب سے بعض دھمکیوں پر عملدرآمد کی اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کرم میں سر قلم کرنے کی ویڈیو وائرل کرنے والے افراد میں بھی مبینہ طور پر یہی شخص شامل رہا ہے، تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا