پاکستان تحریک انصاف میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر اختلافات مزید شدت اختیار کر گئے ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل نے اپنی صوابدید پر پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا، تاہم ریجنل صدور کو اعتماد میں نہ لینے پر پارٹی رہنماؤں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رہنماؤں کے احتجاج کے بعد سلمان اکرم راجا نے پارلیمانی بورڈ کو ختم کر دیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ نیا پارلیمانی بورڈ پارٹی آئین کے مطابق تشکیل دیا جائے۔ مزید یہ کہ نئے بورڈ میں ریجنل صدور، ٹکٹ ہولڈرز، ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو شامل کیا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت آج نیا پارلیمانی بورڈ تشکیل دینے کا امکان رکھتی ہے۔






