ڈیجیٹل دہشت گردی کیس:عادل راجہ، حیدر مہدی، وجاہت سعید و دیگر کو دو، دو بار عمر قید کی سزا

0
700

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ریاستی اداروں کے خلاف ڈیجیٹل دہشت گردی کے کیس کا فیصلہ سنا دیتے ہوئے عادل راجہ سمیت متعدد ملزمان کو دو، دو بار عمر قید کی سزا سنا دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کے واقعات کے تناظر میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی، جہاں اے ٹی سی جج طاہر عباس سپرا نے ٹرائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے عادل راجہ، حیدر مہدی اور وجاہت سعید کو دو، دو بار عمر قید کی سزا سنائی، جبکہ صابر شاکر اور معید پیرزادہ کو بھی دو، دو بار عمر قید کی سزا دی گئی۔ اس کے علاوہ عدالت نے دیگر دفعات کے تحت ملزمان کو مجموعی طور پر 35 سال قید اور 15 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔

دوران سماعت پراسیکیوشن کی جانب سے مجموعی طور پر 24 گواہان پیش کیے گئے۔ عدالت نے پراسیکیوشن کی درخواست پر ملزمان کی عدم موجودگی میں ٹرائل مکمل کیا، جبکہ راجہ نوید حسین کیانی بطور پراسیکیوشن نمائندہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے تھانہ آبپارہ کے مقدمے میں صابر شاکر، معید پیرزادہ اور سید اکبر حسین کو عمر قید کی سزا سنائی، جبکہ تھانہ رمنا کے مقدمے میں شاہین صہبائی، حیدر مہدی اور وجاہت سعید کو سزا سنائی گئی۔

سماعت کے دوران گلفام اشرف گورائیہ ایڈووکیٹ ملزمان کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے، جنہیں عدالت نے سرکاری طور پر ملزمان کا وکیل مقرر کیا تھا۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت ملزمان کی عدم موجودگی میں بھی ٹرائل کیا جا سکتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا