کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری

0
90

کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آ گئی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی 93 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بجلی کی قیمت میں یہ کمی نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، جس کا فائدہ صارفین کو جنوری کے بجلی بلوں میں ملے گا۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اس کمی کا اطلاق کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہو گا، تاہم لائف لائن صارفین اس ریلیف سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔

ماہرین کے مطابق بجلی کی قیمت میں یہ کمی مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے جزوی ریلیف ثابت ہو سکتی ہے، تاہم توانائی کے شعبے میں دیرپا بہتری کے لیے مزید اصلاحات کی ضرورت ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا