فلمی ڈائیلاگ اور ہوا میں تیر چلانے سے تحریکیں نہیں چلتیں، عظمیٰ بخاری

0
449

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فلمی ڈائیلاگ مارنے اور ہوا میں تیر چلانے سے تحریکیں نہیں چلتیں بلکہ عملی اقدامات اور عوامی خدمت سے ہی سیاست میں کامیابی حاصل ہوتی ہے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ الیکٹرک بسیں سردی کے موسم میں عوام کے لیے ایک نعمت ثابت ہو رہی ہیں اور پنجاب کے شہری سستی، آرام دہ اور جدید سفری سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کا عام آدمی وزیراعلیٰ مریم نواز کو جدید سفری سہولت فراہم کرنے پر دعائیں دے رہا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ہر منصوبہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہے، جبکہ ماضی قریب میں بزدار اور گوگی جیسے لوگوں نے پنجاب کے عوام کو جھانسہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں دوبارہ عوامی نمائندہ حکومت آنے سے ترقی اور خوشحالی واپس آ گئی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اب پنجاب کے ہر ضلع میں یکساں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اور مسلم لیگ (ن) کا منشور ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ سٹریٹ موومنٹ چلانے آئے تھے، آج وہ تحفظِ کرسی موومنٹ کی فکر میں مبتلا ہیں۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل کا مستقل رہائشی فرسٹریشن کا شکار ہو چکا ہے اور اس کی انتشاری سیاست کے باعث اس کے اپنے لوگ بھی اس کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا