پاکستان میں شعبان کا چاند نظر نہ آ سکا، یکم شعبان بدھ 21 جنوری کو ہوگی

0
576

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کے اعلان کے مطابق پاکستان میں آج شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے باعث یکم شعبان المعظم 1447 ہجری بدھ 21 جنوری 2026 کو ہوگی۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے اسلام آباد میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان، فنی ماہرین اور تمام مکاتبِ فکر کے جید علما کرام کے ہمراہ چاند کی رویت کا جائزہ لیا۔ وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے اجلاس کوہسار بلاک کی چھت پر منعقد کیا گیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک کے کسی بھی حصے سے شعبان المعظم کا چاند نظر آنے کی قابلِ اعتماد شہادت موصول نہیں ہوئی، جس کے بعد متفقہ طور پر اعلان کیا گیا کہ یکم شعبان 21 جنوری کو ہوگی، جبکہ شبِ برات 3 فروری 2026 کو منائی جائے گی۔

قبل ازیں ماہرینِ فلکیات نے پیشگوئی کی تھی کہ 19 جنوری کو شعبان المعظم کا چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، جبکہ سپارکو کی جانب سے بھی یکم شعبان 21 جنوری کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا