قازقستان صدر دورہ پاکستان کے لیے دو روزہ سرکاری دورے پر پہنچ گئے ہیں۔ دوران دورہ، قازقستان صدر دورہ پاکستان کے موقع پر صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے اور دوطرفہ تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
راولپنڈی کی نور خان ایئر بیس پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ قازقستان کے صدر کے ہمراہ سینئر وزراء اور سرکاری حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچا ہے۔
قازقستان کے صدر کے ہمراہ سینئر وزراء اور سرکاری حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچا ہے۔
دورے کے دوران صدر قاسم جومارت توکایووف کی صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی امور اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس موقع پر پاکستان اور قازقستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔






