تین سال میں تعلیمی اداروں سے منشیات ضبط، تفصیلات سامنے آ گئیں

0
321

اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں گزشتہ تین سال کے دوران منشیات ضبط کرنے کے خلاف کی گئی کارروائیوں کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئیں، جن کے مطابق تعلیمی اداروں اور ان کے گرد و نواح سے بڑی مقدار میں منشیات ضبط کی گئی۔

گزشتہ تین برسوں کے دوران اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے اندر اور ان کے گرد و نواح میں منشیات کی روک تھام کے لیے کی گئی کارروائیوں کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئیں۔

ایوان کو آگاہ کیا گیا کہ منشیات اسمگلنگ کی روک تھام اور تدارک کے لیے انٹیلیجنس بنیادوں پر متعدد چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں۔ ان کارروائیوں کے دوران اسلام آباد کے تعلیمی اداروں اور ان کے اطراف سے مجموعی طور پر 307 کلوگرام منشیات ضبط کی گئیں۔

سینیٹ کو بتایا گیا کہ گزشتہ تین سالوں میں تعلیمی اداروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کے نتیجے میں 214 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 263 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سال 2023 کے دوران تعلیمی اداروں سے 3 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، 4 افراد گرفتار ہوئے اور 4 مقدمات درج کیے گئے۔
سال 2024 میں منشیات کے خلاف کارروائیوں میں 176 کلوگرام منشیات ضبط کی گئی، 102 مقدمات درج ہوئے جبکہ 125 افراد گرفتار کیے گئے۔
اسی طرح سال 2025 میں کارروائیوں کے دوران 307 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، 108 مقدمات درج ہوئے اور 134 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ایوان کو یقین دہانی کرائی گئی کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں گی اور طلبہ کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رہیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا